24 جون 2014 - 14:57
بصرہ، لاکھوں رضاکار جہاد کے لئے تیار

عراق کے صوبہ بصرہ میں دہشت گرد گروہ داعش سے لڑنے کے لئے تقریبا ایک لاکھ رضاکار تیار ہو گئے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بصرہ کے پولیس کمشنر فیصل العبادی نے پیر کو بتایا کہ گزشتہ دنوں نوے ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان رضاکاروں نے بعثی تكفيري عناصر سے لڑنے کے لئے اپنا نام لکھوائے ہیں جس کے بعد اس صوبے میں ان لوگوں کو ٹریننگ دینے کے لئے تین سینٹر قائم کئے گئے۔

عراق میں دہشت گرد گروہ داعش نے کچھ علاقائی اور عراق کی سابق بعث پارٹی کے عناصر کے ساتھ مل کر شمالی عراق کے کچھ حصہ پر قبضہ کر لیا ہے لیکن عراقی فوج ان عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

.......

/169